کیوبیک سٹی: کینیڈا میں ایک مسجد میں فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 28 سالہ ملزم الیگزینڈرے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی میں طالب علم تھا جس نے منگل کے روز عدالت میں پیشی کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
ملزم کا کہنا تھا کہ اسے اپنے اقدام پر افسوس ہے۔ ملزم نے مزید کہا، میں دہشت گرد یا اسلام فوبیا کا شکار نہیں ہوں
ساتھ ہی اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ بے وقوفانہ حرکت کیوں کی جس کا مجھے آج بھی یقین نہیں آ رہا۔ رپورٹس کے مطابق اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عمر قید یا کم سے کم 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: برطانیہ میں دہشتگردی کا خدشہ، تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم
یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 جنوری کو ملزم الیگزینڈرے بیسونیٹ نے کیوبیک کے سٹی اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 6 نمازی جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں