انصاف کا دہرا معیار کسی صورت قبول نہیں، حسین نواز

انصاف کا دہرا معیار کسی صورت قبول نہیں، حسین نواز

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انصاف کا دہرا معیار کسی قبول نہیں ۔ نواز شریف اور مریم کو والدہ کی تیمارداری سے بھی روک دیا گیا ہے جب کہ عمران خان کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ عمران خان پر تو پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کے الزامات ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدہ کو پاکستان میں پیش آنے والے تمام واقعات سے باخبر رکھا ہوا ہے۔ والدہ کی حال ہی میں گلے کی سرجری ہوئی ہے اور تکلیف کے باعث اسپتال لائے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپیل کی کہ قوم بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کرے۔

مزید پڑھیں: کہا تھا چند دن انتظار کریں،واجد ضیا خو د ہمارے حق میں گواہی دیں ، مریم نواز

بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر آنے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔

برطانوی ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کر چکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی اچانک پاکستان پہنچ گئیں

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں