نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی اچانک پاکستان پہنچ گئیں

08:40 AM, 29 Mar, 2018

اسلام آباد:سوات میں جنگجووں کی گولی کا نشانہ بننے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اچانک پاکستان پہنچ گئیں جہاں انہیں سٹیٹ گیسٹ کی سیکیورٹی دی گئی، سخت سیکیورٹی حصار میں انہیں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کردیاگیا ۔


تفصیلات کے مطابق ملالہ دبئی کے راستے نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 614   کے ذریعے والد , سی ای او ملالہ فنڈ فرح محمد اور دو دیگر خواتین کے ہمراہ پاکستان پہنچی ہیں جہاں وہ چا رروز قیام کریں گی ، اس دوران وہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف سمیت دیگر  حکام سے ملاقاتیں کریں گی ۔
یادرہے کہ 9 اکتوبر  2012ء کو  ملالہ کو سکول سے واپسی پرسوات میں طالبان کی گولی کا نشانہ بنایا گیا تھااور اس حملے کے بعد وہ علاج کے لیے  لندن چلی گئی تھیں، جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے قیام جاری اورتعلیم جاری رکھی ، حملے کے بعد وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔

مزیدخبریں