جیکب آباد: باپ نے چند روپوں کے عوض 10سالہ بچی فروخت کرکے 22 سالہ نواجوان سے شادی کرادی ۔ مقامی پولیس نے واقع کانوٹس لیتے ہوئے بچی کو بازیاب کرالیا اور دولہا سمیت بچی کا ماموں اورسسر الیوں کو حراست میں لے لیا ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے قصبہ جمع خان بمبل میں لونگ علی چنہ نامی شخص نے 3 لاکھ روپے میں 10سالہ بیٹی سمیعہ کو موران بمبل کے ہاتھ فروخت کر دیا جس کے ایک ہفتہ بعد موران بمبل نے بچی کی اپنے 22سالہ بیٹے ابراہیم سے شادی کرادی 10سالہ بچی کے نکاح کو رازمیں رکھا گیا۔
بعدازاں مخبری پر ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نوازشیخ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بچی کرانے اور ملوث افراد کو گرفتارنے کا حکم دیا جس کے بعد مبارکپور،میر پوربرڑواور ٹھل تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بمبل برادری کے گاو¿ں پر چھاپہ مار کر بچی کوبازیاب کرلیا اور دولہا محمد ابراہیم اس کے والد موران بمبل اور بچی کے ماموں حبیب اللہ چنہ کو گرفتارکرلیا جبکہ نکاح خواں مولوی اوربچی کاوالد لونگ چنہ فرارہوگئے۔
جیکب آباد: باپ نے 10 سالہ بیٹی 3 لاکھ روپے میں فروخت کر دی
جیکب آباد: باپ نے چند روپوں کے عوض 10سالہ بچی فروخت کرکے 22 سالہ نواجوان سے شادی کرادی ۔ مقامی پولیس نے واقع کانوٹس لیتے ہوئے بچی کو بازیاب کرالیا اور دولہا سمیت بچی کا ماموں اورسسر الیوں کو حراست میں لے لیا ۔
10:25 PM, 29 Mar, 2017