ملائکہ اروڑہ اپنے شوہر ارباز خان سے متعلق سوال پر تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں

ملائکہ اروڑہ اپنے شوہر ارباز خان سے متعلق سوال پر تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں

09:32 PM, 29 Mar, 2017

ممبئی:  ملائکہ اروڑہ اپنے شوہر ارباز خان سے متعلق سوال پر تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ  کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے۔جب کہ دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے بھی رجوع کررکھا ہے۔ جس کے باوجود دونوں گھریلو تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں ۔لیکن ارباز خان سے متعلق سوال پر آئٹم گرل تقریب چھو ڑ کر جانے پر مجبور ہو گئی۔

ملائکہ اروڑہ کے غصے کی وجہ ارباز خان کے رومانیہ کی گرل فرینڈ الیگزینڈرا کے ساتھ قربتوں کو قرار دیا جارہا ہے جس کے ساتھ ارباز نے دوستی کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں