بالی ووڈ: اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے کیریئر کی شروعات اداکاری سے کی تھی، تاہم اب وہ اپنی بہترین کتابوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔ جب اداکارہ سے سوالپر ان کا جوان تھا انہیں اپنی اداکاری پر بہت زیادہ تعریفیں نہیں مل سکیں تو انہوں نے کہا کہ شاید میں لکھنے میں بہتر ہوں اس لیے، میں نے خود کو یہ سمجھایا کہ میرے پاس ایک ایسا کیریئر ہے جو زندگی بھر میرے ساتھ رہے گا۔
ٹوئنکل کھنہ برسات، جب پیار کسی سے ہوتا ہے، میلہ، بادشاہ اور جورو کا غلام جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ان فلموں کے باوجود اداکاری میں اپنا نام بنانے میں ناکام ہوکر انہوں نے اپنے کیریئر کا انٹیریئر ڈیزائنگ کی جانبرخ کیا۔انہوں بہترین مصنف ہونے کا اعزاز اس وقت ملا جب ان کے ایک اخبار میں شائع ہونے والے کالم مقبول ہوئے۔ انہوں نے کہا آج میں جہاں ہوں اسے دیکھتے ہوئے مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں بےحد مطمئن ہوں۔
ٹوئنکل کھنہ کے شوہر اکشے کمار کا شمار بھی بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا رہا ہے۔اپنے شوہر کے ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس کام میں، میں اچھی ہی نہیں وہ سوال پوچھنے کا فائدہ ہی کیا ہے۔