فلم گول مال کی ٹیم پرینیتی کے گانے کو سُن کر سونے پر مجبور ہوگئی

فلمگول مال کی ٹیم پرینیتی کے گانے کو سُن کر سونے پر مجبور ہوگئی

07:19 PM, 29 Mar, 2017

بالی ووڈ :  پرینیتی چوپڑا نے بھی اداکاری کے ساتھ گلوکاری کو کافی سنجیدگی سے لے لیا ہے۔پرینیتی چوپڑا کی اگلی فلم میری پیاری بندو کا گانا مانا کے ہم یارانہوں نے خود گایا ہے، گانے کو ریلیز بھی کر دیا گیا ہے۔ اس گانے کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے،تاہم فلمگول مال کی ٹیم پرینیتی کے گانے کو سُن کر  سونے پر مجبور ہوگئی۔

پرینیتی چوپڑا اجے دیوگن کی کامیاب کامیڈی سیریز گول مالکے چوتھے حصے میں کام کریں گی۔اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر فلم کی ٹیم کی مزاحیہ تصویر شیئر کی جس میں پرینیتی چوپڑا درمیان میں موبائل فون لے کر بیٹھی ہیں اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ اپنا گانا باقی سب کو سنانے کی کوشش کررہی جبکہ باقی سب سو چکے ہیں۔

اس تصویر میں فلم کی کاسٹ اجے دیوگن، ارشد وارثی، جونی لیور، کنال کھیمو اور تشار کپور وغیرہ موجود ہیں، ساتھ ساتھ فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی بھی سونے کی اداکاری کرتے نظر آئے۔

مزیدخبریں