اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر رجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیررجمنٹ کی ملک کے دفاع کے لیے بیش بہا قربانیاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر رجمنٹ سنٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجزلگانے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ نے ملکی دفاع کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں.آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ کی ملک کے لیے بہت سی قربانیاں ہیں اور رجمنٹ کے شہدا کی تعداد 3 ہزار 842 ہے۔