کراچی: شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کراچی کے 224سرکاری اسکولوں کی بجلی کاٹ دی ہے۔
ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن پر 20کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ادائیگی کے لیے ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن سندھ کو کئی خط لکھے جاچکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ طلبہ اور تعلیم کے بہتر مفاد میں اپیل ہے کہ واجبات ادا کئے جائیں۔