بغداد: عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے امریکی دباو کو مسترد کرتے ہوئے عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کو تحلیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
حیدر العبادی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس انسداد دہشت گردی کا اہم ترین ادارہ ہے اور یہ ادارہ اپنا کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے عوامی رضاکار فورس کی تحلیل کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کا حشدالشعبی کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حشدالشعبی کے ترجمان الاسدی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے آئین کے تحت ملک کی پارلیمنٹ نے عوامی رضاکار فورس کے قیام کا بل منظور کیا تھا اور یہ ادارہ باضابطہ طور پر ملک کی دفاعی فورس کا حصہ ہے۔