ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانا اب آسان نہیں رہا: امریکی مندوب

04:32 PM, 29 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہیلی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنا دشوار ہوگیا ہے۔

نیویارک میں طاقتور اسرائیلی لابی ایپیک کے سالانہ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگانا انتہائی دشوار ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک پر پابندیاں لگانا تو آسان ہے لیکن جب پابندیاں ایک بار ہٹالی جائیں تو دوبارہ پابندیاں لگانا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے سے صرف ایران اور روس کے ہاتھ مضبوط ہوئے ہیں اور ایران جس پلیٹ فارم پر چاہے جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں