لاہور ٹرمینل کی منتقلی ،نجی بس کمپنی کی مفت سروس یکم اپریل سے شروع

01:22 PM, 29 Mar, 2017

لاہور : نجی بس کمپنی نے اپنے ٹرمینل کلمہ چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں ۔ یکم اپریل سے دوسرے شہرو ں کا سفر کرنے والوں کو کلمہ چو ک کی بجائے ٹھوکر نیاز بیگ جانا پڑے گا ۔

مسافروں کو  کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے ڈائیوو بس کمپنی نے فری بس سروس کا آغاز کر دیاہے ۔ یکم اپریل سے کلمہ چو ک سے ٹھوکر نیاز بیگ تک مفت سروس فراہم کی جائے گی ۔

شٹل سروس ہر تیس منٹ بعد ٹھوکر ٹریمنل کے لیئے روانہ ہوگی ۔

مزیدخبریں