چاکلیٹ بھی کھائیں اور سٹائل بھی اپنائیں

01:16 PM, 29 Mar, 2017

لاہور:فیشن کی دنیا میں آئے روز نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور لوگ ان اندازوں کو اپناتے ہوئے گھبراتے بھی نہیں ہیں اور اگر بات ہو خواتین کی تو وہ اس کام میں سب سے آگے نظر آتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ نیا کیا ہے نیوزی لینڈ کی ایک ناخن تیار کرنے والی کمپنی نیل ایٹ این ایل نے ۔اس کمپنی نے خواتین کے لیے چاکلیٹ کے مصنوعی ناخن تیا ر کیے ہیں جو خواتین میں بہت مقبول ہو رہے ہیں ۔

ان مصنوعی ناخنوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں بہت سے ڈئزائنز موجود ہیں اور مختلف نگینوں سے مزین کیے گئے ہیں ۔
لیکن صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے ۔


نیل آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں کرسمس ٹری اور دیگر مختلف چیزوں کو لیکر بھی نئی چیزیں متعارف کروائیں گے۔

مزیدخبریں