اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے میزبان عامر لیاقت کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست کی سماعت18اپریل تک ملتوی کر دی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںفل بینچ نے سماعت کاآغاز کیا تو عامر لیاقت کے وکیل کی علالت کے باعث مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر دی گئی۔
جس کے بعد سماعت اگلے پندرہ روز کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس دوران عامر لیاقت حسین عدالت کی اجازت کے بغیر روسڑم پر آگئے کہنے لگے میر فلائٹ لیٹ ہو گئی تھی اس لیے دوبارہ سماعت شروع کی جائے اس چیف جسٹس نے اُنھیں تنبیہ کی عدالت میں تہذیب اور احترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں آپکو کس نے روسڑم پر بلایا ہے جب کیس ختم ہو جائے تو اسطرح روسٹرم پر نہیں آتے۔
عامر لیاقت نے کہا انکے پروگرام کی سی ڈی روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائی جاتی ہیں اس چیف جسٹس نے کہا ہمارے اتنا وقت نہیں ہے کہ آپکے پروگرام کی سی ڈی دیکھنا شروع کر دیں