اٹلی: شو ڈایزئنر نے خالص سونے سے مزین دنیا کا پہلا جوتا بنا ڈالا

اٹلی: شو ڈایزئنر نے خالص سونے سے مزین دنیا کا پہلا جوتا بنا ڈالا

روم: کہتے ہیں اگر کسی شخص نے اچھے جوتے پہنے ہوئے ہوں تو اس شخص کی شخصیت کا دوسروں پر بھی اچھا تاثر پڑتا ہے۔ اس حوالے سے خواتین اور مرد بھی آج کل اپنے جوتوں کے لئے محتاط نظر آتے ہیں تاکہ وہ اپنے لباس اور جوتوں سے اپنے دوستوں کو متاثر کر سکیں۔

اٹلی کے ایک شو ڈیزائنر انتونیو ویتری نے 240 گرام سونے کا استعمال کرتے ہوئے ایک شاندار جوتا تیار کیا جس کو دیکھتے ہی ہر کسی کا دل کرتا ہے وہ اس جوتے کو حاصل کر لے لیکن اس کے ارمان اس وقت ٹوٹ جاتے ہیں جب وہ اس کی قیمت کے بارے میں سُنتا ہے۔

خالص سونے سے مزین دنیا کے اس پہلے جوتے کی قیمت 2727955 بنتی ہے جو ہر خاص و عام کی پہنچ سے دور ہے۔ ڈیزائنر انتونیو ویتری کا کہنا ہے ان جوتوں کی فروخت کے لئے سعودی عرب، خلیج اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کا رخ کیا جائے گا کیونکہ وہاں کے شہری اس جوتے کو خریدنے کی استعداد رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا اس جوتے کے خریدار کو اس کا جوتا ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔ انتونیو ویتری نے مزید کہا 2016 میں مردوں کے لئے سونے کا پہلا جوتا متعارف کروایا تھا اب وہ اس سال کے آخر میں خواتین کے لئے بھی اس طرح کا جوتا تیار کریں گے جو خالص سونے اور ہیروں سے مزین ہو گا۔

ڈایزئنر نے کہا اس قسم کے جوتوں کو بنانے میں خاصی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اگر جوتے کا وزن ہلکا ہو تو اس پر لگا ہوا سونا مڑ جاتا ہے اور اگر جوتے کا وزن زیادہ ہو تو سونے کو نقصان دیتا ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں