بنوم بنہ:امریکی کمپنی نے کمبوڈیا کی بچوں کو دودھ پلانے والی غریب خواتین سے ان کا دودھ خرید کر اسے امریکی مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کر دےا جسکے بعد کمبوڈین وزیراعظم نے ماوں کا دودھ فروخت کرنے کا نوٹس لےتے ہوئے کمپنی نے فوری طور پر پابندی لگانے کا حکم دے دےا ہے غےر ملکی خبر رساں اادارے کے مطابق امرےکی کمپنی ’امبروزیا لابز‘ نے گذشتہ چند ہفتوں سے کمبوڈیا کی غریب ماوں سے ان کا دودھ خریدنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔
یہ کمپنی ماوں کے دودھ کو فریز کرنے کے بعد اسے فی 147 ملی لیٹر کو 20 ڈالر کےعوض امریکا میں فروخت کررہی تھی۔کمبوڈین وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ ایک مکتوب میں ماوں کے دودھ کی خریدو فروخت اور اس کی برآمد روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کا حکم دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کمبوڈیا ایک غریب ملک ہے اور ہمیں معاشی مسائل کا بھی سامنا ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ مائیں اپنا دودھ بیچنے پر مجبور ہوجائیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کمبوڈین کسٹم حکام نے ماوں کا دودھ بیرون ملک سے باہر بھیجنے کا عمل حکومتی فیصلے تک ملتوی کردیا تھا دوسری جانب یونیسیف‘ نے غریب خواتین سے ان کا دودھ خریدنے کو انہیں بلیک میل کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس مکروہ دہندے کی شدید مذمت کی ہے۔ دارہ برائے اطفال کی طرف سے کمبوڈین حکومت کے تازہ فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
امریکی کمپنی کا کمبوڈیا میں غریب خواتین کے دودھ کا کاروبار
11:28 AM, 29 Mar, 2017