بھارتی بورڈ نے سیریز کے حوالے سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا: شہریار خان

10:20 AM, 29 Mar, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے دو طرفہ سیریز کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

شہریار خان نے کہا کہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے ڈر کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ سیریز کھلینے کی خواہش کا اظہار کیا کیونکہ گزشتہ سال آئی سی سی بھارتی وویمن کرکٹ ٹیم کے پوائنٹس میں کمی کر دی تھی کیونکہ انہوں نے پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کھلینے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے آج بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ حکومت کو اجازت کیلئے خط لکھ دیا۔ مودی سرکار نے اجازت دیدی تو سیریز رواں برس دبئی میں ہو سکتی ہے۔

 

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں