لندن: برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے نکلنے کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کے تحت یہ آفیشل نوٹس یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو آج پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم تھریسامے کا خط ڈونلڈ ٹسک کو یورپی یونین میں برطانوی سفیر سر ٹیم بورو کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
اس کے بعد وزیراعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گی اور ارکان پارلیمان کو اس بارے میں آگاہ کریں گی کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے بریگزٹ سے متعلق دو سال مذاکرات کا آغاز کریں گی جن میں یورپی یونین کے ساتھ نئے تعلقات کے حوالے سے بھی بات ہو گی۔
نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں