انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ریاست ہریانہ میں گوشت کی دکانیں بند کروا دیں

09:58 AM, 29 Mar, 2017

ہریانہ: بھارت کی شدت پسند تنظیم شیو سینا ہمیشہ ہی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات کرتی نظر آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی ریاست ہریانہ میں بھی مسلمانوں کے خلاف اوچھے ہتکھنڈوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ شیو سینا کے دو سو ے زائد کارکنوں نے گروگرم گاؤں میں زبردستی 500 سے زائد گوشت کی دکانوں کو 9 دن کے لئے زبردستی بند کروا دیا۔

دکانداروں کو اس بات کا پاپند کیا گیا کہ وہ مذہبی تہوار نوراتری کے ختم ہونے تک اپنی دوکانوں کو نہیں کھولیں گے۔ ادھر اتر پردیش میں مودی کا انتہا پسندی کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے 'یوگی آدیتیہ ناتھ' کا بھی نفرتیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں اتر پردیش میں یوگی کے آتے ہی ذبح خانے بند ہونے شروع ہو گئے تھے۔ واضح رہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرامنیان سوامی نے راجیا سبھا میں ’’ گاؤ تحفظ بل2017ء ‘‘ پیش کر چکے ہیں۔

بل میں گائے کی نسل کو استحکام بخشنے اور گائے ذبح کرنے پر پابندی لگانے کے لئے آئین کے آرٹیکل 37 اور 48 پر عمل کرنے کے لئے ایک اتھارٹی کا قیام اور گائے ذبح کرنے پر موت کی سزا کا قانون تجویز کیا گیا ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں