جدہ:مغربی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک مسجد کے امام کو جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بنگالی امام مسجد نے سعودی عرب میں کام کرنے والے بنگلہ دیشیوں کے ساتھ اپنی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔
ویب سائٹ breitbartکی رپورٹ کے مطابق افیف شہر سے گرفتار کیا جانے والا امام مسجد بنگلہ دیشی شہری ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ مسجد میں بیٹھ کر مکروہ کاروبار چلا رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم گھروں میں کام کرنے والی بنگلہ دیشی خواتین پر مشتمل جسم فروشی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذکورہ امام کی گرفتاری کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
جبکہ وزارت مذہبی امور کی مقامی شاخ نے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تفتیش کار کی تقرری بھی کر دی ہے