ارجنٹینا کے فٹ بالر لیونل میسی پر 4 میچز کیلئے پابندی عائد

09:19 AM, 29 Mar, 2017

جنیوا: ریفری سے گالم گلوچ مہنگی پڑ گئی۔ فیفا نے میگا اسٹار کی ساری اکڑ نکال دی۔ میسی پر چارانٹرنیشنل میچز کی پابندی لگائی۔ چلی کے خلاف میچ میں میسی اسسٹنٹ ریفری سے الجھ پڑے اور بدکلامی کرتے رہے۔ جس کا فیفا نے سختی سے نوٹس لیا۔

میسی پر پابندی کے ساتھ دس ہزار ایک سو ساٹھ ڈالرز جرمانہ کر دیا۔ میسی بولیویا،ی وراگوئے، وینزویلا اور پیرو کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں