وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف میں کل اہم ملاقات، وفاق اور پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 

 وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف میں کل اہم ملاقات، وفاق اور پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 

مری : وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نوازشریف کے درمیان اہم ملاقات کل ہوگی۔مری میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع  کے بارے  میں مشاورت ہوگی ۔ ملاقات میں پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا  سے متعلق بھی غور ہو گا۔

شریف خاندان اتوار کو لنچ پر اکٹھا ہوگا۔اہم ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع بارے مشاورت ہوگی۔ وفاقی اور صوبائی کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر  غور ہوگا۔ 

وزیراعظم کے دورہ سنٹرل ایشیا کے بعد نئے وزرا حلف اٹھائیں گے۔  پنجاب کابینہ کے لئے وزراء،  مشیر کے نام تقربیا فائنل کرلیے گئے ہیں۔  چیف سیکرٹری اور پنجاب کی ٹاپ بیوروکریسی مری میں موجود  ہے۔ 

شریف خاندان پارٹی امور پر بھی غور و خوض کرے گا۔پارٹی میں اعلی عہدوں پر تبدیلی بارے بھی مشاورت ہوگی۔ نواز شریف سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔ 

مصنف کے بارے میں