ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل ، بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

07:17 PM, 29 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

برج ٹاؤن: بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یہاں پہلے بھی بیٹنگ کرچکے ہیں زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈم مکرم کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ کوشش کریں گے بھارت کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کریں۔ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

مزیدخبریں