ایران صدارتی الیکشن: امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ،ووٹنگ 5 جولائی کو دوبارہ ہو گی

03:35 PM, 29 Jun, 2024

تہران: ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں ناکام رہا، جس کے باعث صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ 5 جولائی کو  ہوگا۔

ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں۔ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق مسعود پیزشکیان کو ایک کروڑ4لاکھ، سعید جلیلی کو 94لاکھ ووٹ ملے،محمد باقر کے 34لاکھ جبکہ مصطفیٰ پور کے محمدی کے 2لاکھ ووٹ ہیں۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا۔

مزیدخبریں