وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع، وزیراعظم کل  پارٹی صدر  سے اہم ملاقات کریں گے

04:35 PM, 29 Jun, 2024

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نوازشریف کے درمیان اہم ملاقات کل مری میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں وزیر اعلی مریم نواز بھی موجود ہوں گی۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع  کے بارے  میں مشاورت  اور  پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولا  سے متعلق بھی غور ہو گا۔

واضح رہے بجٹ منظوری میں تعاون پر مسلم لیگ ن نے اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کو دے دیں۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13 اور پیپلز پارٹی کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنا تھی تاہم پیپلز پارٹی کو اب تک 11 اہم کمیٹیوں کی سربراہی دی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ 28 مئی کو چھ سال بعد   نواز شریف  مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں