تھانے کی بجلی چوری دکھانا جرم بن گیا،  نیو نیوز کی ٹیم پر  حملہ، اینکر  زخمی

02:04 PM, 29 Jun, 2024

پشاور: خیبر پختونخوا  کےضلع بونیر کے تھانہ خال  میں سرعام بجلی چوری کی کوریج  جرم بن گیا، پولیس اہلکاروں نے  نیو نیوز کی پروگرامنگ ٹیم پر  حملہ  کردیا۔

 نیو نیوز کے پروگرام " پاکستان پوچھتا ہے" کی ٹیم  تھانہ خال  میں سرعام بجلی چوری کی اطلاع پر  کوریج  کے لئے پہنچی تو   پولیس اہلکاروں نے  حملہ کر دیا جس سے  اینکر میاں عمران ارشد  سمیت  دیگر اراکین بھی زخمی ہو گئے۔

حملہ کے دوران پولیس اہلکاروں نے  کیمرہ ،  میموری کارڈ اور نقدی بھی چھین لی۔

مزیدخبریں