مریم نواز کی تقریر کے دوران   غیر   پارلیمانی گفتگو، اپوزیشن کے 20ارکان   کاایوان میں داخلہ بند 

11:52 AM, 29 Jun, 2024

لاہور: مریم نواز کی تقریر کے دوران   غیر   پارلیمانی گفتگوپرسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 20ارکان کا پنجاب اسمبلی  میں داخلہ بند کردیا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہلڑبازی اور گالیاں کسی صورت  برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا ایوان  کا ماحول  کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے دوں گا۔

 اسپیکر پنجا ب اسمبلی نےہلڑبازی پرایتھکس کمیٹی بنانےکااعلان بھی کیا۔ 

مزیدخبریں