جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56 واں اجلاس کے موقع پر یوروپ میں بسنے والے کشمیر کمیونٹی نے اقوام متحدہ انسانی کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انقعاد کیا، جس میں اقوام متحدہ میں کشمیر سے آئے ڈیلیگیشن اور یورپ بھر سے کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ ،،،عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے ہر فورم کے سامنے آشکار کریں گے ۔
احتجاج سے ممتاز کشمیری رہنماؤں الطاف حسین وانی ، شمیم شال ، سردار امجد یوسف ، ایڈو کیٹ پرویز شاہ ، غزالہ حبیب، ڈاکٹر ولید رسول اور ماریا اقبال ترانہ نے خطاب کیا ۔