پاکستان نیول اکیڈمی میں 121ویں مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ, 70مڈ شپ مین اور 28ایس ایس سی کیڈٹس فارغ التحصیل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 121ویں مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ, 70مڈ شپ مین اور 28ایس ایس سی کیڈٹس فارغ التحصیل

کراچی:  پاکستان نیول اکیڈمی میں 121ویں مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  منعقد ہوئی جس میں 70مڈ شپ مین اور 28ایس ایس سی کیڈٹس فارغ التحصیل ہوئے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ  کی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے، انھوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور  نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

لیفٹیننٹ نوید احمد کو مجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔مڈشپ مین عبداللہ وحید نے اعزازی شمشیر،مڈشپ مین آفتاب احمد نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی۔

آفیسر کیڈٹ محمد خبیب کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل دیا گیا۔سری لنکاسےتعلق رکھنے والےآفیسر کیڈٹ تمیوتھیناکون کو چیف آف دی نیول اسٹاف  گولڈ میڈل دیا گیا۔

آفیسر کیڈٹ محمد دانش کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔