جدہ ، امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک،قونصل خانے کو بند کردیاگیا

12:56 PM, 29 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

جدہ :سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ کار سوار ایک شخص قونصل خانے کی عمارت کے سامنے رکا اور ہاتھ میں ہتھیار لے کر باہرآیا ۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور حملہ آور مارا گیا۔


 فائرنگ کے تبادلے میں قونصلیٹ کی حفاظت پر مامور ایک نیپالی سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت واقع ہو گئی ۔ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا ہم ہلاک ہونے والے گارڈ کے اہل خانہ  سے  دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

 سعودی فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا، امریکا نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور وہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ قونصل خانے کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اس حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا۔

مزیدخبریں