ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے  انسانی باقیات ملنے کا انکشاف

10:04 AM, 29 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے انسانی باقیات  ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔  تاہم اس بارے میں باقاعدہ معائنہ  امریکی ماہرین کریں گے ۔ اس بارے میں امریکی کوسٹ گارڈ نے انکشاف نے کیا ہے کہ  ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے انہیں  انسانی باقیات ملی ہیں۔

بحرِ اوقیانوس میں 1912 میں غرقاب  جہاز  ٹائٹینک تک تفریحی سفر کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو زیرآب دباؤ کے باعث دھماکے سے تباہ ہو گئی تھی جس کے باعث اس میں موجود پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔کینیڈا کے سینٹ جانز شہر کی بندرگاہ پر ٹائٹن آبدوز کے ملبے کو لایا گیا جس میں آبدوز کا لینڈنگ فریم اور پچھلی جانب موجود خول بھی شامل تھا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ امریکی طبی ماہرین اس حوالے سے ان مبینہ باقیات کا باقاعدہ معائنہ کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی کوسٹ گارڈ اس وقت ٹائٹن سانحے کے حوالے سے تحقیقات کے پہلے مراحل میں ہے۔ کوسٹ گارڈ کے شعبہ مرین بورڈ آف انویسٹیگیشن (ایم بی آئی) کو ان شواہد کو ایک امریکی بندرگاہ تک پہچانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں