ہمیں تقسیم کرنے  کی کوشش کی گئی ،ایک سیاسی یتیم کو زبردستی اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا:شرجیل میمن

 ہمیں تقسیم کرنے  کی کوشش کی گئی ،ایک سیاسی یتیم کو زبردستی اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا:شرجیل میمن

حیدرآباد :وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہنا ہےکہ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کو مل کر حل کریں گے۔انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے  کی کوشش کی گئی۔کچھ لوگوں کو زبردستی اقتدار میں بٹھایا گیا۔ ایک سیاسی یتیم کو زبردستی اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا۔


ایک جماعت نے نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔جنہیں زبردستی  اقتدار میں لایا گیا انہوں نے نفرت کی بنا پر سیاست کی۔لوگوں کے خاندانوں پر جھوٹےمقدمات بنائے گئے،گرفتار کیا گیا۔تمام جماعتیں،تمام لوگ ایک قوم بن کر پاکستان کو آگے لے کر جائیں۔

ہمیں ملک کو درپیش معاشی،بیرونی،اندرونی  چیلنجز کا مل کر سامنا کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر نفرت اور غلاظت کا طوفان پیدا کیا گیا،یہ آج بھی قائم ہیں ۔ہمیں بحیثیت قوم عید کے موقع پر نفرتیں  ختم کرنے کی ضرورت ہے۔نفرت کے جو بیج بورہا تھا اس کی ذات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملے کیے تو اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا، ردعمل نہیں دیا ۔ردعمل اس لیے نہیں دیا گیا تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔ملک کو نقصان پہنچانا چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔

مصنف کے بارے میں