ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا روز جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا روز جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

لاہور: ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ کا دوسرا روزمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف شہروں میں بروز جمعرات  نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ جن میں ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے خاص دعائیں کی گئیں۔

لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔

لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق منصورہ میں نماز عید کا خطبہ دیا۔ مینار پاکستان گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی گئی۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نمازکی امامت کرائی۔علامہ راغب نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں نماز عید کی امامت کروائی۔

گورنر سندھ، کنونیئر ایم کیوایم، میئر کراچی اور دیگر نے پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی،  ڈپٹی مئیر، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد میں فیصل مسجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی۔ نماز عید الاضحی میں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، سفارتکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔نماز عیدالاضحٰی کے بعد ملکی سلامتی اورخوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مصنف کے بارے میں