جولائی کے چوتھے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں: اسحق ڈار 

10:28 PM, 29 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن : سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر پاکستان جا رہا ہوں۔ جولائی کے چوتھے ہفتے کی سیٹس بک کرالی ہیں۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان جا کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا ۔ وزیر خزانہ بننا ہے یا نہیں یہ فیصلہ قیادت اور پارٹی نے کرنا ہے۔ شہباز شریف کی مشاورت سے ہی وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔ 

اسحق ڈار نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔ اور اسی لیے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان میں ہوں گا۔ پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان واپسی کے لیے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے ۔نواز شریف کا حکم ہی کافی ہے۔ وطن واپسی سے پہلے میرے وکلا عدالتوں سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔ عمران خان نے میرے خلاف جھوٹے کیس بنائے۔ 

مزیدخبریں