لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ چھوڑنے کے سوال پر رمیز راجہ غصے میں آگئے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کیا اسٹمپ پیپرپر لکھ کر دیں کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد پی سی بی میں تبدیلی روایت رہی ہے لیکن ایسا کوئی قانون نہیں۔ اتنے پنگے لے لیے ہیں کہ میری کمنٹری توگئی۔
انہوں نے کہا کہ میرے جانے کی بار بار ہیڈ لائنز بنائی جاتی ہیں۔ کرکٹ فاؤنڈیشن پر بات نہیں کی جاتی سب کی توجہ اس پر ہے کہ عمران خان سے بات ہو رہی ہے یا نہیں، چیئرمین کی چھٹی ہو رہی ہے یا نہیں۔