نیشنل بینک سود کے خلاف اپیل واپس لے لے گا: وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی 

06:57 PM, 29 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سود کے خاتمے کے خلاف نیشنل بینک سپریم کورٹ سے اپنی اپیل واپس لے لے گا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شھباز شریف سے ملاقات کی۔  ملاقات میں سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کروائی کہ نیشنل بینک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے گا۔ 

مزیدخبریں