اتحادیوں کو منانے کا مشن، ایاز صادق کی آصف زرداری سے ملاقات، متحدہ کی شکایات سے آگاہ کیا

06:49 PM, 29 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اتحادیوں کو منانے کا مشن بھی جا ری رہا۔وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ایم کیو ایم کی شکایات سے آگاہ کیا ۔ایم کیو ایم ارکان نے آج ایوان سے واک آؤٹ کی کوشش کی تھی ۔

وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایم کیو ایم کو واک آوٹ سے روکا ۔سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دونوں رہنما پچھلی نشستوں پر باقی ممبران سے دور بیٹھے تبادلہ خیال کرتے رہے۔اس دوران سردار ایاز صادق فون پر ساتھ ساتھ کسی شخصیت سے مشاورت بھی کرتے رہے۔ بعد ازاں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی ملاقات میں شریک ہوگئے۔

مزیدخبریں