نیویارک: امریکا نے پاکستان ، چین ، روس ، ازبکستان ، سنگا پور سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز چین ، برطانیہ ، متحدہ عرب ، سنگاپور ، ازبکستان ، پاکستان ، ویتنام اور دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان ممالک کی کمپنیوں پر روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے ۔
یاد رہے امریکہ روس یوکرائن جنگ سے بھی ناراض ہے ۔
بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ ختم کر دے گا ۔
امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ 24 فروری کے روس حملے سے قبل ان کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیاء فراہم کی تھیں ۔