روم: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ و ترقیات کے اجلاس میں شرکت کے لیے اٹلی میں موجود ہیں۔ اس موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے انڈیا اور سعودی عرب کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں دونوں ملکوں کے مفادات کے پیش نظر فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جی 20 وزرائے خارجہ کے ایجنڈے کے اہم امور کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے مشترکہ ملاقات بھی کی ہے۔ اس موقع پر جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایجنڈے کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔
باہمی دلچسپی کے تمام امور پر سعودی عرب ،امریکہ جبکہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان یکجہتی کے فروغ پر بھی بات چیت کی اور علاقائی و عالمی حالات بھی زیر بحث آئے۔