مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے میں قیادت کی گرفت پارٹی پر کمزور ہو گئی، فواد چودھری

مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے میں قیادت کی گرفت پارٹی پر کمزور ہو گئی، فواد چودھری
کیپشن: مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے میں قیادت کی گرفت پارٹی پر کمزور ہو گئی، فواد چودھری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج وفاقی بجٹ بڑی آسانی سے قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا اور ہمارے سارے اراکین ایوان میں موجود تھے۔ ایوان میں شہباز شریف نہیں آئے اور 30 کے قریب ان کے اراکین بھی غیر حاضر رہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ن لیگ میں پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے میں قیادت کی گرفت پارٹی پر کمزور ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں شہباز شریف نہیں آئے اور 30 کے قریب ان کے اراکین بھی غیر حاضر رہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے اراکین نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیا گیا جب کہ بجٹ میں نئے ٹیکس بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور نوجوانوں کو قرضے بھی دے رہے ہیں۔