اگلے چند روز موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

10:02 PM, 29 Jun, 2021

لاہور :پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں  سارا دن موسم گرم اور خشک رہا ،سورج آسمان سے آگ  کے گولے برساتا رہا ،،پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں  44 ڈگری ،بہاولپور ،ملتان 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،سبی کا پارہ 48، لاڑکانہ  اورجیکب آباد46،سکھر46، ، کراچی کا موسم جزوی طورپرسارا دن ابر آلود راہا ،لیکن دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے ،بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان  میں بارش کی پیشن گوئی کر دی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی ،گرمی کی شدت نے لوگوں کے طوطے اُڑا دیے ،سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ ،اسی طرح لاہور کے اندر 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،سورج کی تپش اس قدر تیز تھی کہ لوگوں نے اپنے آپ کو گھروں تک ہی محدود کر لیا،کراچی کا موسم دیگر شہروں کی نسبت قدرے ابر آلود رہا ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان  میں بارش کی پیشنگوئی کر دی جس سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔

مزیدخبریں