جاپان کی سرمایہ کاری، پاکستان میں ایل این جی کا چوتھا ٹرمینل لگانے کا فیصلہ

جاپان کی سرمایہ کاری، پاکستان میں ایل این جی کا چوتھا ٹرمینل لگانے کا فیصلہ
کیپشن: جاپان کی سرمایہ کاری، پاکستان میں ایل این جی کا چوتھا ٹرمینل لگانے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا چوتھا ٹرمینل لگانے کا منصوبہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگے گا اور یہ ٹرمینل پورٹ قاسم میں لگایا جائے گا جبکہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جاپان کی کمپنی نے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمینل پر 90 ایل این جی کارگو شپ لنگر انداز ہو سکیں گے اور ٹرمینل کے لیے 24 کلومیٹر طویل پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی۔