یو اے ای میں پہلے اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح

09:13 PM, 29 Jun, 2021

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانے کا باقاعدہ  افتتاح اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے کر دیا ۔ دبئی میں قونصلیٹ  کا افتتاح بھی ہوگا۔

مؤقر اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپڈ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی میں ہیں جہاں ان کی اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ برسراقتدار آنے والی نئی حکومت کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تجربہ کار سفارتکار یائر لاپڈ سے قبل متحدہ عرب امارات کا کسی بھی اسرئیلی وزیر نے سرکاری حیثیت میں کوئی دورہ نہیں کیا ۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ اپنے اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ اہم تجارتی اور معاشی معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیل اور یواے ای نے معمول کے تعلقات قائم کر لیے تھے اور ان تعلقات کے قیام میں اہم ترین کردار ٹرمپ انتظامیہ کا تھا۔

متحدہ عرب امارات  اور  اسرائیل کے درمیان  تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک میں سیاحت سے لے کر ہوابازی اور مالی خدمات تک کے متعدد معاہدے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں