پاکستانی ٹیم کی ڈربی میں بھرپور پریکٹس

09:08 PM, 29 Jun, 2021

ڈربی : دوڑلگاؤ ،زورآزماؤ،مسلز بناؤ،فٹنس بڑھاؤ،بڑے مشن کی بڑی تیاری جاری ہے۔ انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آج بھی بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی کے خوشگوار موسم میں چار گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، جہاں مطلع ابر آلود رہا۔ آؤٹ ڈور میں کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی جم کر پریکٹس کی۔

کھلاڑیوں نے پہلے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں، پھر بیٹنگ اور بولنگ کا طویل پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان ٹیم انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائےگا۔

مزیدخبریں