لنڈی کوتل: گھر میں پڑے بارودی مواد سے دھماکہ ،5 افراد جاں بحق

07:51 PM, 29 Jun, 2021

پشاور:خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل گھر میں پڑےبارودی مواد کے پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل تاتارہ گراونڈ کے قریب دنیا گل کے گھر میں بلاسٹ ہونے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون سمیت چار بچے شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچ گئے، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا،سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں