ایل این جی کی کمی سے نمٹنے کیلئے پلان تیار

07:29 PM, 29 Jun, 2021

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے ایل این جی کی کمی سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کرلیا ۔پہلے ایل این جی ٹرمینل کی بندش کے دوران دوسرا ٹرمینل 600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گا ۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق چار جولائی تک دونوں ٹرمینلز سے گیس کی فراہمی 824 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گی۔ پانچ جولائی سے ایل این جی کا پہلا ٹرمینل گیس فراہمی شروع کردے گا ۔ پانچ جولائی کو دونوں ٹرمینلزسے گیس فراہمی 1152 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی ۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ  گیس کی قلت کے دورانیہ میں گھریلو صارفین، کمرشل اور پاورسیکٹر کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی ، گیس کی قلت کے باوجودبرآمدی صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ گیس شارٹ فال سے نمٹنے کے لئے سی این جی ، سیمنٹ سیکٹر کو محدود گیس فراہم کی جارہی ہے۔

 نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو بھی گیس فراہمی محدود کردی گئی ہے ۔ گیس قلت سے بچنے کے لیے اضافی مقامی گیس سسٹم میں شامل کی جارہی ہے۔ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس پیداوار بڑھانے سے متعلق ریفائنریز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی معمول سے بڑھادی گئی ہے۔ پی ایس او کو پاور سیکٹر کو تیل کی فراہمی بڑھانے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔پی ایس او فرنس آّئل کے دو کارگوز منگوانے کے لیے ٹٰینڈر جاری کرنے کے لیے ہدایات جاری  ہیں۔

مزیدخبریں