کراچی: اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیوی حرا نے ایک بار اپنی دوست کو تھپڑ رسید کیا تھا۔
مانی اور حرا نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے مانی کو ان کی اہلیہ سے متعلق ایک راز بتانے کیلئے کہا گیا۔ اس موقع پر مانی نے 9 سال پرانا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ حرا کی دوست نے اسے کہا کہ تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے جس کے بعد حرا نے اسے زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔
ہماری گاڑی میں کہیں جا رہی تھیں کہ اسی وقت حرا نے اپنی دوست سے کہا گاڑی سے اتر جاؤ، ڈرائیور نے مجھے فون کیا اور کہا مانی بھائی باجی پاگل ہو گئی ہیں جب میرے پوچھنے پر اس نے کہا مجھے نہیں معلوم کیا وجہ ہے لیکن پیچھے جھگڑا ہو گیا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے ڈرائیور سے کہا حرا کی دوست کو گھر چھوڑ کر آنا ہے۔