ٹائی ٹینک کے بعد ایک دفعہ پھر دنیا کی سب سے بڑی کشتی بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ،اب اس کشتی میں صرف آپ چند دن ہی نہیں بلکہ ساری زندگی بھی گزار سکتے ہیں ۔
سومنیو نامی اس کشتی کی تیاری ناروے میں کی جارہی ہے اور کمپنی ذرائع کے مطابق سال 2024 تک اس کو عام پبلک کیلئے متعارف کروا دیا جائے گا ،لیکن اس کشتی میں مستقل رہائش کیلئے ابھی سے بکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔
اب بڑی بڑی عمارتوں کے بعد کشتی میں بھی اپارٹمنٹس برائے فروخت ہیں، ناروے میں دنیا کی سب سے بڑی کشتی کی تیاری شروع کر دی گئی ۔
سوم نیو نامی یہ کشتی 728 فٹ لمبی ہے جس میں 39 لگژری اپارٹمنٹس موجود ہیں ، ایک اپارٹمنٹ کی قیمت کا تخمینہ 1 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے ۔
ہر اپارٹمنٹ میں رہائشیوں کے لیے کچن ،جم ،لائبریری، اور کھانے کی جگہ کا اہتمام کیا جائے گا ,کشتی کو 2024 میں متعارف کروایا جا رہا ہے ۔