انسٹا گرام ہماری پوری زندگی نہیں ہے، اہلیہ اداکار عمران اشرف

06:47 PM, 29 Jun, 2021

کراچی: اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت دی کہ انسٹاگرام ان کی پوری زندگی نہیں ہے۔

اداکار کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے ان سے کچھ سوالات پوچھے۔ ایک صارف نے کرن سے سوال کیا کہ لگتا نہیں آپ عمران کی اہلیہ ہیں، نا وہ کبھی آپ کے ساتھ ہوتے ہیں نا کبھی کچھ پوسٹ کرتے ہیں۔

کرن اشفاق نے اس سوال کا جواب بڑی شائستگی سے دیا اور کہا کہ ہم گھر میں ساتھ ہوتے ہیں، انسٹاگرام ہماری پوری زندگی نہیں ہے۔ ایک اور صارف نے ان کی پہلی ملاقات اور شادی کی پیشکش کے حوالے سے پوچھا تو کرن نے جواب دیا کہ مجھے اپنی ذاتی باتیں خود تک محدود رکھنا پسند ہیں جبکہ میرا انسٹاگرام میک اپ اور اسٹائلنگ کیلئے ہے۔

ایک اور مداح نے کرن کے ہمراہ عمران کو انسٹاگرام پر لائیو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے کہا کہ جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ فون ہاتھوں میں نا ہو اور اس وقت ہمارا بیٹا ساتھ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف نے 2018 میں کرن اشفاق سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مزیدخبریں