حریم شاہ کیساتھ ہاتھ کس کا تھا؟حقیقت سامنے آگئی 

05:36 PM, 29 Jun, 2021

کراچی :حریم شاہ کی طرف سے شادی کے اعلان کیساتھ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ایک مر د اورخاتون کا ہاتھ تھاجس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ تصویر میں نظر آنے والا مردانہ ہاتھ کس کا  ہے ، تصویر میں موجود مردانے ہاتھ کو حریم کے شوہر کا ہاتھ سمجھا گیا لیکن اب اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی ہے۔

حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والی تصویر سے متعلق کاروباری شخصیت حسن اقبال کا دعویٰ ہےکہ تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے، حسن اقبال نے مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وائرل تصویر میں موجودمردانہ ہاتھ میں بندھی گھڑی اور انگوٹھی سب ان کی ہے جب کہ تصویر میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم کے بجائے ان کی دوست کا ہے۔

حسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ حریم شاہ نے یہ تصویر کہاں سے اٹھائی،حریم خود اعتراف کرچکی ہیں اس تصویر کا اس کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے،خیال رہے کہ حسن اقبال کو اس سے قبل حریم شاہ کے ساتھ مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں